منفی اثرات کو کم کرنےکے لیے ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کر دیا

Oct 18, 2022 | 12:41:PM
فائل فوٹو
کیپشن: منفی اثرات کو کم کرنےکے لیے ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر (twitter) ایک نیا فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے جو صارفین کو اس بات کا اختیار دے گا کہ پلیٹ فارم پر کون انہیں مینشن کرسکتا ہے۔

صارفین یا تو مینشن کے آپشن کو مکمل طور پر ہٹا سکتے ہیں یا صرف ان اکاؤنٹس تک محدود کر سکتے ہیں جن کو وہ فالو کرتے ہیں۔ایپ ریسرچر جین منچون وونگ نے اس فیچر کی تصویر پوسٹ کی ہے جو ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔

حال ہی میں ٹوئٹر نے آڈیئنس کنٹرول ٹولز کی ایک رینج جاری کی ہے جس کے تحت صارفین اپنے ٹوئٹس پر ریپلائی کو محدود کرسکتے ہیں جبکہ ایک سیفٹی موڈ بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت ہراسانی پر مبنی جوابات (reply) از خود ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔

ٹویٹر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے خاص طور پر ان لوگوں کیلئے جنہیں سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہار پر تنقید اور ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔