رمیز راجہ نے سٹار انڈین بلے باز کو آؤٹ کرنے کا راز بتا دیا

Oct 18, 2022 | 12:12:PM
رمیز راجہ نے سٹار انڈین بلے باز کو آؤٹ کرنے کا راز بتا دیا
کیپشن: رمیز راجہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت 23 اکتوبر کو   میلبورن کرکٹ گراؤنڈ، آسٹریلیا میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے۔

اس مقابلے کی تمام ٹکٹس مہینوں پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف تصادم کے حوالے سے حکمت عملی کا انکشاف کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ 23 ​​اکتوبر کو ہونے والے مقابلے میں ابتدائی بریک تھرو کیسے حاصل کیا جائے، خاص طور پر ہندوستان کے کپتان روہت شرما کو اننگز کے شروع میں ہی پویلین واپس بھیجنے کی حکمت عملی بتائی۔

“میں نے مشورہ دیا کہ شاہین آفریدی کو 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کروائیں، شارٹ لیگ پر کھلاڑی رکھیں، بس 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اس ان سوئنگ یارکر کریں اور بلےباز کوایک بھی رن نہ دیں اور اسے بیٹینگ پر رکھیں۔ آپ اسے آوٹ کردیں گے"

یاد رہے کہ 2021 کے ورلڈ کپ میچ کے دوران شاہین نے ابتدائی اسپیل میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے روہت شرما اور کے ایل راہول کی وکٹیں لے کر قومی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔