ترکیہ میں پان، سپاری اور چھالیہ لے جانیوالا پاکستانی گرفتار

Oct 18, 2022 | 11:26:AM
ترکیہ میں پان، سپاری اور چھالیہ لے جانیوالا پاکستانی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ میں پان، سپاری اور چھالیہ لے جانے والے پاکستانی کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے 6 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

 ترکیہ میں پاکستانیوں کی گرفتاریوں پر استنبول میں پاکستانی قونصل خانے نے پاکستانی شہریوں کو ترکیہ میں پان چھالیہ گٹکا سپاری نہ لانے کے لیے خبردار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد اویس کو اچھی شہرت کی حامل نجی کمپنی کی جانب سے ترکیہ بھیجا گیا تھا، محمد اویس اپنے ٹور آپریٹر کے لیے بطور تحفہ سپاری کے دو پیکٹ اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

ترکیہ میں گٹکا، چھالیہ،پان اور سپاری منشیات میں شمار کیے جاتے ہیں، محمد اویس کے بھائی کا کہنا ہے کہ محمد اویس کو کسٹم حکام یا کسی اور نے ترک قانون سے متعلق نہیں بتایا تھا۔