لاپتہ افراد کی عدم بازیابی۔۔ عدالت پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر برہم

Oct 18, 2021 | 15:49:PM
لاپتہ افراد کی عدم دستیابی سندھ ہائیکورٹ برہم
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے لاپتہ افراد کے بارے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پولیس کی کارکردگی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ لاپتا افراد کے اہلخانہ دھکے کھا کھا کر تھک چکے ہیں، گمشدہ شہری ملک چھوڑگئے ہیں یا کسی حراستی مرکز میں قید ہیں؟ بوڑھی خواتین کی بھی کسی کو فکر نہیں ہے؟ 
دوران سماعت لاپتا افراد کے اہل خانہ کی جانب سے کمرہ عدالت میں چیخ و پکار کی گئی۔
عدالت نے پولیس اوردیگراداروں سے پیش رفت رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کو قتل سے پہلے کتنے دن قید رکھا گیا۔۔مقدمے نے نیا موڑ لے لیا