عالمی مقابلہ حسن، تاریخ میں پہلی پاکستانی حسینہ کی اسٹیج پر کیٹ واک

Nov 18, 2023 | 13:13:PM
وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں مقابلہ حسن کا عالمی مقابلہ حسن جاری ہے۔ جہاں تاریخ میں پہلی پاکستانی حسینہ ایریکا رابن کی اسٹیج پر کیٹ واک نے توجہ سمیٹ لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں مقابلہ حسن کا عالمی مقابلہ حسن جاری ہے۔ جہاں تاریخ میں پہلی پاکستانی حسینہ ایریکا رابن کی اسٹیج پر کیٹ واک نے توجہ سمیٹ لی۔

72ویں مس یونیورس مقابلے میں دنیا بھر کی 90 خواتین حصہ لے رہی ہیں۔ جس کا انعقاد وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کیا گیا ہے۔ جس میں اس سال پاکستان سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ماڈل ایریکا رابن نے بھی حصہ لیا ہے۔ مس یونیورس 2023 میں پاکستان کی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کیا۔ 

مس یونیورس کے مقابلے میں  ایریکا رابن  نے سفید موتیوں اور ستاروں سے جھلملاتا خوب صورت سلور گاؤن پہنا جو شائقین کی توجہ کا مرکز رہا جبکہ اس دوران ان کی اسٹیج پر کیٹ واک بھی دیتی رہی۔

ایریکا رابن نے ریمپ پر اپنے شاندار قومی ملبوسات سے بھی سب کی توجہ سمیٹ لی۔ اُنہوں نے ایسے لباس کا انتخاب کیا جو پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کے شاندار رنگوں کی نمائندگی کرتا تھا۔ قومی لباس کیلئے ایریکا نے 'پہچن' نامی کھادی ڈیزائن کے لباس کا انتخاب کیا، جیسے انگریزی زبان میں 'شناخت' کہا جاتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن نے ملبوسات کی اہمیت کو بھی واضح کیا اور ایریکا کے اپنے لباس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کو اجاگر کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ قومی لباس زیب تن کرنے کا مقصد پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کو منانا ہے۔

 دنیا کی حسین ترین خاتون کون ہوگی؟ ایل سلواڈور میں جاری مس یونیورس مقابلے میں فیصلہ آج ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ویزا منظور، راحت فتح علی خان امریکا روانہ

واضح رہے کہ مس یونیورس کا تاج گزشتہ سال امریکی حسینہ آر بونی گیبریل نے پہنا تھا۔

بھارت یہ ٹائٹل تین بار جیت چکا ہے، 1994 میں سشمیتا سین، 2000 میں لارا دتہ اور 2021 میں ہرناز کور سندھو مس یونیورس بنیں۔ اس سال مس یونیورس کا اعلان 19 نومبر کو کیا جائے گا۔