اسرائیلی فورسزکا خان یونس کی رہائشی عمارت پرحملہ، بچوں سمیت 26 افراد شہید

Nov 18, 2023 | 12:08:PM
اسرائیلی فورسزکا خان یونس کی رہائشی عمارت پرحملہ، بچوں سمیت 26 افراد شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیلی فورسز کے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، صیہونی فوج نے جنوبی غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 26 افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، بمباری سے زخمی ہونے والے  افراد میں متعدد کی حالت نازک ہے،غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی الفلاح سکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 پناہ گزین شہید ہوگئے جبکہ الوفا اسپتال پر بمباری سے ڈائرکٹر شہید اور متعدد ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری اور حملوں میں شہید فلسطینوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 30 ہزار ہے، شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔