آرمی چیف کی تقرری ،اسحاق ڈار سرگرم ہوگئے

اسحاق ڈار کی سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقاتیں،صدر مملکت سے بھی ملے

Nov 18, 2022 | 11:50:AM
24 نیوز,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ,وزیر خزانہ اسحاق ڈار,وزیراعظم میاں شہباز شریف,عارف علوی
کیپشن: اسحاق ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی مشاورت میں اتحادیوں نے وفاقی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلادیا،اسحاق ڈار کی سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں،اتحادیوں نے  پیغام دیا ہے کہ وزیر اعظم کو آئینی اختیار ہے کہ وہ تقرری آئین کے مطابق کریں ،سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانیہ اور لانگ مارچ کو اہمیت نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں :آصف زرداری سے اسحاق ڈار کی اہم ملاقات، سیاسی معاملات پر مشاورت

طبیعت بہتر ہوتے ہی وزیراعظم میاں شہباز شریف جلد اتحادیوں کے ساتھ براہ راست بھی ملاقات کریں گے، ؒوزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر عارف علوی سے اہم ترین ملاقات  ہوئی ہے،ملاقات نئے آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ہوئی،اسحاق ڈار وزیر اعظم کی ہدایت پر صدر مملکت سے ملے،اسحاق ڈار آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال پر بریف کیا۔

وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو پاکستان کے عوام باالخصوص ملک کے محروم علاقوں کی غیر مراعات یافتہ آبادی اور سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا،ملاقات کے دوران خزانہ اور معیشت سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔