ای وی ایم ہیک کر کے دکھاﺅ۔۔شبلی فراز کا ہیکروں کو چیلنج۔۔10لاکھ انعام کا اعلان

Nov 18, 2021 | 22:10:PM
وزیر۔انٹرویو۔ہیکرز۔انعام۔اپوزیشن
کیپشن: وفاقی وزیر شبلی فراز اور ای وی ایم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ کوئی ای وی ایم ہیک کرلے تو 10 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر شبلی فراز نے چیلنج کیا کہ کوئی ای وی ایم ہیک کرلے تو اسے 10 لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے۔شبلی فراز نے بتایا کہ کئی ہیکرز کو آفس بلایا، ہیکرز کوشش کے باوجود ای وی ایم ہیک نہیں کرسکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ای وی ایم کی ہیکنگ پر 10 لاکھ روپے انعام بھی رکھا ہے، اپوزیشن سے درخواست تھی کہ کم از کم مشین آکر دیکھ ہی لے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہماری تیار کی گئی ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، ای وی ایم میں بیٹری نصب ہے یہ مشین چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی طور پر ہر پارٹی کا اختیار ہوتا ہے اپنے خیالات کا اظہار کرے، اپوزیشن کو ای وی ایم پر ہر سطح پر تسلی کرانے کی کوشش کرائی گئی، اپوزیشن نے مخالف برائے مخالفت کا رویہ اپنایا ہوا ہے۔
 دریں اثنا یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لئے جمہوری عمل کو درست کرنا ہو گا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی ترقی ممکن نہیں ہے، ہماری تیار کردہ مشین استعمال کرنی ہے یا باہر سے منگوانی ہے، ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام رہا۔ ماضی میں دھاندلی مختلف طریقوں سے کی جاتی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے ای وی ایم کو دیکھے بنا اس کی مخالفت کی لیکن ہم نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر عمل کرنا ہے اور ہم 2023 کے الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو آئی ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، اب ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے کہ وہ کون سی مشین استعمال کرتے ہیں۔
شبلی فراز نے واضح کیا کہ ہماری تیار کردہ مشین استعمال کرنی ہے یا باہر سے منگوانی ہے، ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے اور امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو سال کا وقت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مشینیں امپورٹ بھی کرسکتے ہیں اور یہاں بھی بنا جاسکتے ہیں، جب الیکشن کمیشن کو ہماری ضرورت پڑے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی میڈیا،صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں رونمائی کی۔ الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق مشین تیار کی گئی ہے اس مشین میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس ابھی بھی موقع ہے وہ اپنے تحفظات اور تجاویز الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہاکہ مشین کو ضمنی انتخابات میں بھی ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔خبردار۔۔ واٹس ایپ پر پیغامات کی جاسوسی کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔۔؟