وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی

May 18, 2023 | 21:38:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی
کیپشن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

 پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، گوہر اعجاز نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل بارے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ کو ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اپٹما کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی اور گیس کی سپلائی کا مسئلہ درپیش ہے، پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مہنگی گیس فراہم کی جا رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مشینری کی درآمدات رکی ہوئی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی سپلائی چین کو روکا گیا ہے، ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل کیے جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات کی، ایف پی سی سی آئی کے وفد کی سربراہی صدر عرفان اقبال شیخ نے کی۔ وفد نے معیشت بہتر بنانے اور برآمدات میں اضافہ کرنے کی حکومتی کوششوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کی کوششوں اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ حکومت تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ادائیگیاں بروقت کرے گی، بطور وزیر خزانہ ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کو بھی مکمل کیا جائے گا، آئندہ بجٹ میں ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔