پولیو کا چیلنج موجود ۔ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف

May 18, 2022 | 12:45:PM
شہباز شریف نے اجلاس طلب کر لیا، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف نے اجلاس طلب کر لیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہبازشریف کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ پولیو کیسز کی دریافت تشویش ناک ہے،، ملک میں 3 پولیو کیسز کی رپورٹنگ کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، عبدالقادر پٹیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس، وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ، صوبائی چیف سیکریٹریز اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اس سال اپریل اور مئی میں 3 پولیو کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے جبکہ فروری 2021 تا مارچ 2022 کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے گراں قدر خدمات انجام دیں، تاہم پولیو کا چیلنج ابھی موجود ہے، خاتمے کے لیے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، انسداد پولیو مہم میں تکنیکی اور مالی امداد پر بین الاقوامی اداروں کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      معروف ٹی وی اداکارہ کاسمیٹکس سرجری کے دوران جاں بحق