قیادت کریں ۔ آپ کے ساتھ ہیں ۔ جہانگیر ترین سے رکن اسمبلی کا مکالمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے جہانگیر ترین سے کہا ہے ترین گروپ کا لیبل تو لگ گیاہے اب ہمیں اس کو آگے چلانا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میںپی پی آئی رہنماﺅں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عشائیے میں اب تک ایم این اے راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اسلم بھروانہ،عون چودھری، امین چودھری اور ایم پی اے نذیر چوہان و دیگر شامل ہیں۔ ذرائع سے بتایا ہے کہ عشائیے میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مزید نئے اراکین بھی شرکت کی۔
عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمیں ایف آئی اے رپورٹ اور بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جہانگیر ترین کی سربراہی میں سیاسی فیصلے بھے لینے ہیں۔ آپ ہمارے لیڈر ہیں آپکی محبت و خلوص کی خاطر اکٹھے ہوتے ہیں۔
نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ملنا تھا مل گیا اب آپکو فیصلہ لینے ہیں، آپ قیادت کریں ہم آپکے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی آخری وقت تک آپکا مقدمہ لڑیں۔ بنی گالا اور یہاں کی سیاست کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔
نذیر چوہان نے کہا کہ ہر جماعت میں گروپ بندی ہوتی ہے آپ ہمیں پسند ہیں ہمارے لیڈر ہیں۔گروپ کا لیبل تو لگ گیا ہے اب ہمیں اسکو آگے چلانا چاہیے، آئندہ مل کر کوئی لائحہ عمل بنائیں گے ۔ کامران خان ہمارے گروپ کو تیسری بڑی جماعت قرار دے چکا ہے۔ ترین صاحب آپ پر آپکے گروپ کو فخر ہے۔ترین صاحب کی سربراہی میں ہمیں کوئی لائحہ عمل بنانا چاہیے تاکہ کوءہمیں کمزور نہ سمجھے۔ ہمیں مل کر طاقت شو کرنی ہوگی اور بہترین کووآرڈینیشن اپنانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سیکنڈل۔۔چیئرمین نیب نے اجلاس طلب کرلیا