1965ء کے ہیرو ائیر کموڈور ایم ایم عالم کی دسویں برسی، پاک فضائیہ کا بھرپور خراج تحسین

Mar 18, 2023 | 12:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 10 ویں برسی منائی جارہی ہے، شجاعت و بہادری کا تذکرہ پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم ( ایم ایم عالم) کے بغیر نامکمل ہے۔

ایم ایم عالم جیسے بہادر سپوتوں کا تذکرہ آج پاکستانیوں کا لہو گرما دیتا ہے، 1965ء کی جنگ میں محمود عالم کا ایک منٹ میں بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرانے کا تاریخی کارنامہ آج بھی زبان زدعام ہے۔

پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم کو دو بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا، ان کا جنگی جہاز F86  ٹاؤن ہال میں نصب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بینک نے 50 روپے کا سکہ جاری کردیا

عظیم ہیرو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور میں گلبرگ کی ایم ایم عالم روڈ بھی انہیں کے نام سے منصوب گئی ہے، پوری دنیا کو حیرت میں ڈالنے والے ایم ایم عالم 18 مارچ 2013ء کو 78 برس کی عمر میں دنیا فانی سے رخصت ہوئے، تاہم ان کا تاریخ ساز کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔