بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پر، آسام میں مدرسے بند کرنے کا اعلان

Mar 18, 2023 | 11:25:AM
بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پر، آسام میں مدرسے بند کرنے کا اعلان
کیپشن: ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلا دیش سے لوگ یہاں آ کر ہماری تہذیب اور ثقافت کیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ نے تمام مدرسے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ہیمانت بسوا شرما نے ایک ریلی سے خطاب میں فخریہ اعلان کیا کہ وہ ریاست میں اب تک 600 مدرسے بند کرچکے ہیں۔

مسلمان دشمن وزیراعلیٰ نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ آسام میں تمام مدرسے بند کردیں گے کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں چاہیئے ہیں بلکہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز چاہیئے ہیں۔

ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلا دیش سے لوگ یہاں آ کر ہماری تہذیب اور ثقافت کیلئے خطرہ بن رہے ہیں۔ بھارت میں رہنے والے مسلمان اور عیسائی تو خود کو فخر سے مسلمان اور عیسائی کہتے ہیں لیکن ہندو یہ بات نہیں کہتے۔