تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک اور رکن اسمبلی کا بغاوت کا اعلان 

Mar 18, 2022 | 19:08:PM
پاکستان تحریک انصاف، بڑا جھٹکا، رکن قومی اسمبلی، ووٹ کاسٹ کرنے کا اعلان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا،ایک اور رکن قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد والے دن ووٹ کاسٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ سے منتخب حکومتی رکن قومی اسمبلی بھی حکومت سے ناراض ہو گئے،عامر گوپانگ نے سورةٰ یاسین پر ہاتھ رکھ کر ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا،عامر گوپانگ کا کہناتھا کہ سورةٰ یاسین پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں کسی سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا، وزرا ٹی وی چینلز پر آکر الزامات لگاتے ہیں،اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا۔
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں فیصلہ اپنے ضمیر اور عوام کی رائے کو مدنظر رکھ کر کرونگا،ان کاکہناتھا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان اور انکی ٹیم نے ساڑھے 3 سال میں کچھ بھی نہیں کیا، ساڑھے 3 سال میں مرکز میں اپنے حلقے کا کوئی ایک ترقیاتی کام کرانے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکا۔
عامر گوپانگ نے کہاکہ عوام کو مہنگائی میں پستا دیکھتا ہوں تو بتائیں مجھے کیا فیصلہ کرنا چاہئے، حکومتی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی ضرور جاو¿ں گا اور اپنے ضمیر کے مطابق اور عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کروں گا۔
واضح رہے کہ عامر طلال گوپانگ این اے 186 سے تحریک انصاف کے ایم این اے ہیں ،گزشتہ روز این اے 185 سے تحریک انصاف کے ایم این اے باسط سلطان بخاری بھی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کا سندھ ہاﺅس پر دھاوا،گیٹ توڑ دیا،2 ارکان اسمبلی کو دھر لیا گیا