وزیر اعظم کا سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ

Mar 18, 2022 | 16:14:PM
عمرا ن خان
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں گورنر راج نہ لگا نے کا فیصلہ کیا کہتے ہیں ہم گورنر راج لگانے کا اقدام نہیں کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سندھ میں گورنر راج نہ لگا نے فیصلہ ہوا ہے ۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیاذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منحرف ارکان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داریاں بابراعوان اور عامر محمود کیانی کو سونپی گئی،جبکہ 27 مارچ کا اسلام آباد جلسے کو کامیاب کرانے کے لیے پارٹی تنظیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ ایسے اقدامات کریںگے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہو گی، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیاجبکہ وزیر اعظم نے منحرف ارکان کے خلاف قانونی کاروائی کابھی فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لیں، ان کا مقابلہ کروں گا،یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا،شکرہے یہ مطالبہ کر رہے ہیں اس سے ہم اور اوپرجائیں گے،ذرائع کے مطابق سندھ میں گورنر راج لگانے کی اکثریت ارکان نے مخالفت کر دی،وزیر داخلہ نے گورنر راج کی سمری پیش کی،شیخ رشید سمیت دو وفاقی وزرا نے گورنر راج کی حمایت کی،اکثریت کی راے تھی کہ قانونی معاملات میں بھی پیچیدگیاں ہونگی ،وزیر اعظم نے معاملے پر مزید غور کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے پر غور