کڑاکے کی گرمی ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

Jun 18, 2023 | 10:10:AM
 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کی تکرار کے ساتھ ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے الودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

اے کیو ائی کی شرح 147 ریکارڈ، انارکلی بازار 180، شاہدرہ 165، مال روڈ میں 160 اے کیو آئی ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 154، فیز 8 ڈی ایچ اے میں 152ا ئیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

شہر قائد  کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ 

گرمی کی شدت ابھی سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی۔ گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 

ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔  مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 13 ناٹیکل مائل ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ سورج کے آگ برساتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے شہر بھر کے سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا۔ جہاں گرمی سے بچنے کے لیے چھوٹے بڑے ڈبکیاں لگارہے ہیں۔

شہری  کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ نہروں میں نہانے میں خطرہ ہے اس لیے سوئمنگ پول پر آئے ہیں۔ گرمی سے بچنے کے لیے نہارہے ہیں۔