محکمہ تعلیم کا پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات لینے کا فیصلہ

Jun 18, 2021 | 11:50:AM
محکمہ تعلیم کا پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پشاورمیں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو سالانہ امتحانات 21سے25جون تک منعقد کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان 28 جون2021 کوکیاجائےگا، سالانہ امتحان انگلش، اردو، ریاضی اورجنرل سائنس میں لیاجائےگا،پانچویں اور آٹھویں کےامتحانات پرانےطریقہ کے مطابق اسکول لیں گے، پرچےمختصرسوالات اورایم سی کیوز پرمشتمل ہوں گے۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہی تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کے تحت صبح 8 سے 10 بجے تک تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ شدید گرمی کے باعث 10 جون کو صوبے کے پرائمری اور مڈل اسکولز بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ جماعت نہم سے 12 ویں کے لیے اسکول کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔  اس سے قبل  تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سےدوپہر 1 بجے تک تھے۔ جہاں درجہ حرارت کم ہو گا ان علاقوں میں اسکول اوقات معمول کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہےگریڈ 9 سے 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جن کا امتحان لیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:    سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلامسلم جج نامزد، یکم جولائی کو چارج سنبھالیں گے