جی سی سی سینٹرل ایشیا سمٹ ،خلیجی ممالک سمیت وسطی ایشیا کے ممالک کے سربراہ جدہ پہنچنا شروع

Jul 18, 2023 | 22:06:PM
 جی سی سی سینٹرل ایشیا سمٹ ،خلیجی ممالک سمیت وسطی ایشیا کے ممالک کے سربراہ جدہ پہنچنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سینٹرل ایشیا سربراہی سمٹ کل 19 جولائی کو منعقد ہوگا ,جس میں شرکت کے لئے خلیجی ممالک سمیت وسطی ایشیا کے ممالک کے سربراہ جدہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب کی میزبانی میں جی سی سی سینٹرل ایشیا سمٹ کا مقصد سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دینے سمیت تجارت،معیشت،ثقافت اور اقوام کے درمیان روابطہ کو بڑھانا ہے تاکہ خلیجی ممالک اور سینٹرل ایشیا کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل بنانا ہے۔

سمٹ میں شرکت کے لئے سی فائیو ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان اور جی سی سی ممالک کے سربراہ سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں سمٹ کل 19 جولائی کو جدہ میں منعقد ہوگا.