پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jul 18, 2023 | 16:02:PM
پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: آئی جی پنجاب
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور سمیت صوبہ بھر میں بڑھتے جرائم اور وارداتوں کے باوجود مطلوب ملزمان پولیس کے شکنجے میں نہ آ سکے،ملزمان کو پکڑنے کیلئے پولیس نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے خطرناک ملزمان کے سر  کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبہ بھرسے49سنگین جرائم کےملزمان کےسرکی قیمت مقررکرنیکی درخواست   اور سر فہرست   ملزمان کی تفصیلات  محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔محکمہ پولیس نے ملزمان کےمقدمات کومدنظررکھتےہوئے محکمہ داخلہ کو 5سے30لاکھ تک کی  قیمت مقررکی جانے کی درخواست کی ہے۔
 واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ بھر کے131 ملزمان کی پنجاب بھر میں سرکی قیمت مقرر کی گئی  تھیں،محکمہ داخلہ کیجانب سے 49مزید ملزمان کی ہیڈ منی مقررہونے پر تعداد 180  تک پہنچ جائے گی۔


 خیال رہے کہ اس سے قبل خطرناک ملزمان کے سرکی قیمت مقررکرنے کے باوجود ابھی تک اہم گرفتاریاں نہ عمل میں نہ لائی جا سکیں۔