تین بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 18, 2023 | 14:45:PM
تین بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: تین بجے کی ہیڈ لائنز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔چین نے مزید 600ملین ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا،جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 600ملین ڈالر کا اضافہ ہوا،دوست ملکوں کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،وزیراعظم معاشی بہتری کیلئے پرامید،شہبازشریف نے مزید کہا،،بجٹ میں کھیلوں کے شعبے کیلئے 5ارب روپے مختص کیے ہیں،محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے کھیل کے میدانوں میں ملک کا نام روشن کیا،وزیراعظم نے یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کا افتتاح کر دیا۔


2۔معاشی بہتری کیلئے حکومتی مثبت اقدامات،مسلسل چار ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس۔اسٹیٹ بینک کے مطابقجون 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔مئی 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 22 کروڑ ڈالر سرپلس تھا،انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ99 پیسے مہنگا،،،امریکی کرنسی 279.26 روپے سے بڑھ کر 281.25 کاہوگیا۔


3۔فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی،،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے،حکومت نے بنچ پر اعتراض کیا تو حیرانگی ہوئی،اس بات کی خوشی ہے کہ آرمی کے زیر حراست افراد کو خاندان سے ملنے دیا جارہا ہے،اس وقت ججز دستیاب نہیں فل کورٹ تشکیل دینا ممکن نہیں،،ہر شخص تسلیم کرتا ہے 9 مئی کے واقعات سنجیدہ نوعیت کے تھے،کل دوبارہ کیس کی سماعت کریں گے۔


4۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کے کیس میں اہم پیش رفت،اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو20جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دئیے،جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔


5۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات میں درج مقدمہ،عدم پیشی پر عدالت نے رانا ثنا اللہ اور ضمانتی رانا سعد کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت کا پولیس کو پچیس جولائی کو رانا ثنا اللہ کوعدالت پیش کرنے کا حکم
6۔شہید شاہنواز بھٹو کا یومِ شہادت، چیئرمین پیپلزپارٹی کا شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 38 ویں برسی پر خراج عقیدت، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید شاہنواز بھٹو نوجوانوں میں انقلابی سوچ و ویژن کی علامت ہیں۔شہید شاہنواز بھٹو کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔


7۔سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید ہو شربا تصاویر سامنے آ گئیں،شرپسندوں نے عسکری اسپتال،ائیر فورس بیس سرگودھا،تعلیمی اداروں کو بھی نہ بخشا،بیشتر تصاویر زیر حراست شر پسندوں کے موبائل فونز سے فرانزک کو دوران برآمد ہوئیں،پاک امارات اسپتال کی عمارت کو نقصان کو آگ لگا دی گئی،بجلی منقطع ہونے سے تشویشناک حالت میں مریض، وینٹیلیٹرز اور بچوں کے انکیوبیٹرز بھی بند ہو گئے۔


8۔یوتھ کونسل آف پاکستان کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ،وفد نے سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح ہاؤس کو دیکھ کر انتہائی دُکھ ہوا،،،ادھرشہدائے پاکستان کو قوم کا سلام،نائب صوبیدار محمد اقبال شہید انتہائی نڈر انسان تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا،،ستائیس جون 2023 کو بلوچستان کے علاقے آواران میں جام شہادت نوش کیا۔


9۔عارف والا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،،83 ہزار سے زائد کیوسک پانی کا سیلابی ریلہ آنے سے درجنوں دیہات ڈوب گئے،ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ،،پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ایک اور بند ٹوٹ گیا،سیلابی پانی کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،،سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری۔


10۔ملک کے مختلف شہروں میں آج سے پھر بارشوں کا امکان،بارشوں کا سلسلہ 23جولائی تک جاری رہے گا،مون سون ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں سے داخل ہوں گی۔لاہور،اسلام سمیت مختلف علاقوں میں جم کربارش ہوگی۔خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان میں بھی بارش متوقع 
11۔اسلام آباد میں افسوسناک حادثہ۔ ن لیگ کے رہنما طارق فضل چودھری کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق،طارق فضل چودھری کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس،،سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
12۔محرم الحرام کاچانددیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد صدارت کریں گے،کوئٹہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوگا۔


13۔غلاف کعبہ کو مسجد حرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاری مکمل، غلاف کے مختلف حصوں کو ٹرکوں پر لادا جائے گا، کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ہیڈ کوارٹر سے سازوں اور درزیوں کے لیے دو بسیں تیار کی گئی ہیں۔


14۔گال ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری،پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری،سعود شکیل کی شاندار سنچری،،قومی ٹیم کو سری لنکا پر برتری حاصل،8کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،بارش کے بعد میدان گیلا ہونے کے باعث میچ تاخیر کا شکار رہا۔


15۔شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے مداح آج ان کی 96 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،سروں کے بادشاہ نے 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں،مہدی حسن کو قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: