ایف بی آر کی بڑی کارروائی،مشہور ملبوسات کے برانڈ کو سیل کر دیا

Jan 18, 2023 | 22:00:PM
ایف بی آر کی بڑی کارروائی،مشہور ملبوسات کے برانڈ کو سیل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) ایف بی آر نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ کی بیٹی کے ملبوسات کے برینڈز کے آوٹ لیٹس کو سربمہر کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کارپوریٹ ٹیکس آفس کی ٹیم نے جیل روڈ مین بلیوارڈ پر ملبوسات کے برینڈ"اعلان"کے آوٹ لیٹ کو سربمہر کردیا ہے، دوسری جانب  گلبرگ میں برینڈ "زاہا"کے آوٹ لیٹ کو  کو بھی سیل کر دیا گیا ہے، ملبوسات کے معروف برینڈ"اعلان" اور "زاہا" پر انوائسز میں ہیر پھیر سامنے آنے پر ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے  دونوں برینڈز کو سیل کیا ہے ۔ 

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو نعیم بابر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کارروائی کی، ملبوسات کا معروف برینڈ "اعلان" ستمبر سے تاحال سیلز ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کروارہا تھا، آوٹ لیٹس پر پوائنٹ آف سیلز کی انوائسز جاری نہیں کی جارہی تھیں۔