خواجہ سرا کا کارنامہ۔۔کراچی کے رہائشی نے پاکستان کے پہلے ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا 

Jan 18, 2022 | 21:45:PM
خواجہ, سرا, سارہ, گل
کیپشن: خواجہ سرا سارہ گل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی رہائشی خواجہ سرا  نےایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرکے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بننے کا اعزار حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی سارہ گل پاکستان کی پہلی خواجہ سراء ڈاکٹر  بن گئی ہیں۔انہوں نے یہ مقام اپنی محنت اور ماں باپ کی اچھی تربیت کے باعث حاصل کیا ہے۔خواجہ سراء سارہ گل نے ایم بی بی ایس کا امتحان کراچی یونیورسٹی سے پاس کیا ہے۔

ہمارے معاشرے میں جہاں خواجہ سراؤں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا، تاہم ملک بھر میں اپنی محنت اور لگن سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے خواجہ سرائوں کی کمی نہیں ہے ۔ڈاکٹر بننے والی سارہ گل کے علاوہ  کراچی کی خواجہ سرا نیشا راؤ  بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے لوگوں کے نظریات کو غلط ثابت کر  رہی ہیں۔نیشا راؤ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ہیں جنہوں نے سندھ مسلم کالج سے وکالت کی ڈگری حاصل کررکھی ہے جبکہ انہیں جامعہ کراچی میں ایل ایل ایم (قانون میں ایم فِل) میں داخلہ مل چکا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سے تعلق رکھنے والی مارویہ ملک نے گریجویشن کر رکھی ہے اور انہیں ایک ٹی وی چینل مین بطور  نیوز کاسٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان میں حال ہی میں کی گئی مردم شماری کے مطابق ملک میں خواجہ سراؤں کی کُل تعداد 10 ہزار 418ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عرش سے فرش پر گرنے والی اداکارہ ۔۔۔ آج 47واں یوم پیدائش۔۔اسکے ساتھ کیوں ایسا ہوا۔۔جانئے