آزاد کشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Feb 18, 2024 | 22:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزاد کشمیر سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث کئی گھنٹوں سے بجلی غائب اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ برفباری سے ضلع کو ملانے والی مرکزی شاہرائیں بند ہو گئیں،عباس پور سے کہوٹہ جانے والی پھنسی مسافر گاڑی کو روانہ کر دیا گیا،شاہراہوں کی بحالی میں شاہرات کا عملہ مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری کے دروازے سیاحوں کے لئے ایک بار پھر بند

علاوہ ازیں اپر دیر اور لوئر دیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں  پر برف باری کا شروع ہوئی ہے، میدانی علاقوں کے علاوہ اپر دیر کے سیاحتی مقامات لواری ٹنل، کمراٹ، زخنہ میں بھی  گزشتہ رات سے برف باری جاری ہے، ضلع بھر کے مختلف علاقوں گانشال،ڈوگدرہ،گوالدئی،عشیرئی، شرینگل کے تمام علاقوں میں بجلی بھی کئی گھنٹوں سے غائب ہے جس سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ شاہرات کا رات گئے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔