کینیڈا میں سکول کے بچوں کی مزید 54 بے نام قبریں دریافت

Feb 18, 2022 | 00:13:AM
 کینیڈا ، سکول ،بچوں، بے نام ،قبریں
کیپشن:  کینیڈا میں سکول کے بچوں کی بے نام قبریں (فوٹو بشکریہ بی بی سی)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا سے ہولناک جرائم کے ارتکاب کی ایک اور خبر سامنے آئی ہے اور مقامی باشندوں نے سکول کے بچوں کی مزید 54 بے نام قبروں کی نشاندھی کی ہے۔

ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے اصلی ریڈ انڈین باشندوں کا کہنا ہے کہ صوبہ ساسکاچوان کے دو بورڈنگ سکولوں  کے احاطے میں مزید 54 بچوں کی بے نام قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ اب سے چند ہفتے پہلے بھی مغربی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک متروکہ بورڈنگ سکول کے احاطے سے93 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔ فرسٹ نیشن نامی کینیڈا کے اصلی باشندوں کے  گروپ کی کوششوں کے نتیجے میں 2018ے دوران مختلف بورڈنگ اسکولوں میں35 اجتماعی قبروں کا پتہ لگایا گیا تھا۔ گزشتہ سال مئی کے بعد سے اب تک کینیڈا کے بورڈنگ اسکولوں کے احاطے سے1300بچوں کی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔  یہ قبریں مقامی باشندوں کے ان بچوں کی ہیں جنہیں ملکہ برطانیہ کی سرکردگی میں چلنے والی کینیڈین حکومت جبری طور پر ان کے ماں باپ سے جدا کرکے، بورڈنگ سکولوں میں قید کیا کرتی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق 1893 سے 1996 تک کینیڈا کے بورڈنگ سکولوں میں کم سے کم3 ہزار200بچے مختلف وجوہات کی بنا پر ہلاک ہو گئے تھے اور انہیں بے نام قبروں میں دفن کر دیا گیا تھا۔بعض تحقیقاتی رپورٹوں میں بورڈنگ اسکولوں میں مارے جانے والے اصلی کینیڈین بچوں کی تعداد4 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریز سےنکاح نامے میں کیا شرط رکھی؟ حبا بخاری نے بتادیا