نامور موسیقار رشید عطرے کی 56ویں برسی آج منائی جا رہی

Dec 18, 2023 | 16:25:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) برصغیر کے نامور موسیقار رشید عطرے کی 56ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔  ان کی دھنوں میں گندھے سحر انگیز گیت آج بھی زبان زد عام ہیں۔ 

رشید عطرے کا اصل نام عبدالرشید تھا۔ وہ 1917ء کو امرتسر میں میں پیدا ہوئے، ان کے والد خوشی محمد کا بھی اپنے دور کے نامور موسیقار وں میں شمار ہوتا تھا۔  رشید عطرے نے محض 48 برس کی عمر پائی لیکن اتنی مختصر سی عمر میں ہی اُنہوں نے موسیقی کی دنیا میں وہ کچھ کر دکھایا جو اُن ہی کا خاصا ہے۔ رشید عطر ے کی فنی زندگی کا آغاز 1942ء میں فلم ’’شیریں فرہاد‘‘ سے ہوا۔ 

انہوں نے ممبئی میں بھی 7فلموں کی موسیقی ترتیب دی، ان کی پہلی فلم ’’ببلی‘‘ کامیاب نہ ہو سکی، اس کے علاوہ انہوں نے فلم شہری بابو، چن ماہی، سات لاکھ، مکھڑا، دلہن، ممتا کے گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی جو بے حد مقبول ہوئیں۔ 

مزید پڑھیں:  ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پرکوئی کم عمر جیل نہ جائے، عدالت

فلمی صنعت کو رشید عطرے کی صورت میں شاندار موسیقار عطا کیا اِس کے بعد تو اُن کی ترتیب دی ہوئی موسیقی میں ایسے ایسے خوب صورت گیت سننے کو ملے کہ جو آج بھی اپنی سحر آفرینی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

رشید عطرے کی فنی چابک دستی نے فلم زرقا کے گیتوں کو وہ دوام بخشا کہ جن کے رنگ آج بھی مدھم نہیں پڑے، اپنے فنی کیریئر کے دوران 48 اُردو اور 7 پنجابی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

رشید عطرے مرحوم کو تین مرتبہ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ معروف موسیقار 18دسمبر 1967 میں جہان فانی سے کوچ کرگئے مگر ان کی تخلیق کردہ سریلی دھنیں آج بھی سامعین کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔