سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

Dec 18, 2023 | 12:13:PM
 سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق،ملک محمد اشرف) اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں زیر حراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کرنے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

ضرور پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری کل لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء سے خطاب کریں گے

دوسری جانب  لاہور ہائیکورٹ میں فوادچوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کےجاری نوٹس کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ،عدالت نے کیس واپس راولپنڈی بینچ بھجوانےکی سفارش کردی،فائل چیف جسٹس کوارسال کردی گئی ۔جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔


درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے،عدالت نےدرخواستگزاروکیل سےمکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیس پرنسپل سیٹ پر کیسے آیا ؟ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بتایا کہ راولپنڈی بینچ میں مطلوبہ ججز دستیاب نہیں تھے، جسٹس مس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ وہاں پرتو 3 ججز موجود ہیں،اسکےپیچھے کیاوجوہات ہیں ؟  ایڈووکیٹ فیصل چوہدری بولے کہ میں یہاں سکون محسوس کرتا ہوں ،عدالت  نے پوچھا کہ آپ نےاپنا کیس عمران خان کےکیس کیساتھ لنک کرایا ہے؟ کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے کیس واپس راولپنڈی بینچ بھجوانےکی سفارش کردی۔