کینیڈین ویزا حاصل کرنیوالے پاکستانی طلبا کی تعداد46 فیصد ہو گئی

Dec 18, 2020 | 22:49:PM
کینیڈین ویزا حاصل کرنیوالے پاکستانی طلبا کی تعداد46 فیصد ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر کے مطابق ویزا حاصل کرنیوالے پاکستانی طلبا کی تعداد 33 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم میں پاکستان کی شمولیت سے کینیڈا میں پاکستانی طلبا کی ویزا درخواستوں کی قبولیت کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ کینیڈین حکام کے مطابق سٹڈی پرمٹ کی منظوری کے حوالے سے جنوبی ایشیا کے ممالک میں پاکستان تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔
 ایس ڈی ایس میں شمولیت سے کینیڈین میں پاکستانی طلبا کی تعداد 33 فیصد سے بڑھ کر 2019 میں 46 فیصد ہو گئی ہے۔ پاکستانی طلبا کی ویزا درخواستوں کے بڑی تعداد میں رد کئے جانے کی خبروں کی اشاعت کے بعد پاکستان ہائی کمیشن نے اس معاملہ کو کینیڈین حکام کے ساتھ اٹھایا تھا۔
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ ایس ڈی ایس سکیم کے تحت پاکستانی طلبا و طالبات کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ ایس ڈی ایس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مطلوبہ شرائط و ضوابط پر عمل درآمد ضروری ہے۔