گوہر اعجاز نے نگران وفاقی وزیر تجارت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

Aug 18, 2023 | 13:45:PM
 معروف صنعتکار اور فلاحی خدمت گار، گوہر اعجاز نے نگران وفاقی وزیر تجارت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف صنعتکار اور فلاحی خدمت گار، گوہر اعجاز نے نگران وفاقی وزیر تجارت کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد انہیں وزارت میں کامرس ڈویژن اور صنعت کے اہم کاموں اور ذمہ داریوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ 

وزیر تجارت گوہر اعجاز اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ کو 80 ارب ڈالر تک کوشش کی جائے گی۔ ملک کے تجارتی اور صنعتی منظرنامے کو نئی جہد دینے کا عزم لے کر آیا ہوں۔ تجارتی شعبہ جات میں پیچیدگیوں کو چیلنج سمجھ کر حل کرنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  بھارت: گھر کی دہلیز پرصحافی  قتل

نگران وزیرتجارت کا مزید کہنا تھا کہ اس پوزیشن کو خدمت خلق سمجھ کے قبول کیا ہے۔ ارادہ ہے کہ اس مختصر عرصے میں ریاستی کاروباری اداروں کو منافع بخش بنایا جائے۔ اسپیشل اکنامک زون میں گارمنٹس کے لیے فلیگ شپ پراجیکٹ لانچ کیے جائیں گے۔