شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست: سپریڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

Aug 18, 2022 | 11:33:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو تین بجے طلب کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ شہباز گل پمز میں ہیں
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو تین بجے طلب کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ شہباز گل پمز میں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان نااہلی کیس: پی ٹی آئی کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری اور شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے فزیکل ریمانڈ آرڈر چیلنج کیا ہے ؟ جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے قانون کے اندر دی گئی ہدایات کو فالو نہیں کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کر کے تین بجے تک جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ شہباز گل نے سیشن کورٹ کے 48 گھنٹے کا جسمانی ریمانڈ دینے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جیل سپرٹنڈنٹ، آئی جی اسلام اور میڈیکل افسر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ بھی ابھی تک جمع نہیں کرائی گئی، اس سے لگتا وہ ٹھیک نہیں ہیں لیکن ان کی صحت مند کی رپوٹ بنانے کا دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد ہوا ہے یہ سب کو معلوم ہے، ہمیں ملنے بھی نہیں دیا جا رہا۔