شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چودھری رکن اسمبلی منتخب

Aug 18, 2022 | 09:21:AM
پی ٹی آئی کی شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چودھری رکن اسمبلی منتخب ہوگئیں
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چودھری رکن اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 جیکب آباد میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، الیکشن 2 اکتوبر کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی رہنما اسحاق ڈار بڑی مشکل میں پھنس گئے

خیال رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی، ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔

الیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی ساؤتھ میں ہوں گے۔

 یہ تمام نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں۔