کراچی کی نورجہاں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا

Apr 18, 2023 | 22:44:PM
کراچی کی نورجہاں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کراچی چڑیاگھرمیں سترہ سالہ بیمار ہتھنی نور جہاں کی حالت  میں بہتری جبکہ ماہرین پاوں پر کھڑے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ہتھنی گزشتہ 4 روز سے زمین پر لیٹی ہوئی ہیں اور اپنے پاوں پر  کھڑی نہیں ہو پا رہی ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  نور جہاں کی صحت پہلے سے بہتر ہے، انرجی لیول بڑھنے لگا ہے،علاج کے لئے فورپاز کی ٹیم کا انتظار ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے چڑیا گھر جاکر ہتھنی کی صحت پر ڈاکٹرز سے بریفنگ لی اور  کہا  کہ "نو رکنی ٹیم نورجہاں کے علاج کے ہر پہلو پر نظر رکھے گی.ادھر ہتھنی کا علاج کرنے والی فورپاز کی ٹیم نےبھی مایوسی کااظہارکر رہی ہے  ایڈمنسٹر یٹر کراچی نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایا کہ" سر توڑ کوششوں کے باوجود ہتھنی کی حالت بہتر نہیں ہوپارہی۔ایک برس قبل کراچی چڑیا گھرسے ہتھنیوں کی منتقلی کی تجویز دی گئی تھی"۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ" صحت مندی ہتھنی مدھوبالا کو چڑیا گھر سے فوری منتقل کیاجائے,معمولی سی غفلت صحت مند ہتھنی کو بھی کسی سانحے سے دوچار کرسکتی ہے"۔
دوسری جانب ہتھنی نورجہاں کے لیے آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے پانی کا چھڑکاؤ کرنے والے6 پنکھے بھیجے گئے۔
ڈائریکٹر چڑیاگھرکنور ایوب کے مطابق پانی کا چھڑکاؤ کرنیوالے پنکھے گرمی کی شدت کم رکھیں گے، جراثیم اور کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے چونا منگوالیاگیا، ہتھنی نورجہاں کو ہر 3سے 4گھنٹے میں پہلو تبدیل کرایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل رپورٹس آئی تھیں کہ  نورجہاں ہتھنی اپنے انکلوژر میں گر گئی تھیں۔