مصر : سحر و افطارکے وقت توپ کی گھن گرج کی روایت دوبارہ شروع

Apr 18, 2021 | 11:54:AM
مصر : سحر و افطارکے وقت توپ کی گھن گرج کی روایت دوبارہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) براعظم افریقہ کے ملک مصر میں ماہ صیام کے دوران روزہ داروں کو سحر اور افطار کے وقت سے آگاہ رکھنے کے لئے توپ کا استعمال صلاح الدین ایوبی کے دور سے کیا جاتا رہا ہے تاہم عرصہ 30 سال سے یہ روایت توپ کی خرابی کی وجہ سے ختم ہو گئی تھی، لیکن اب اس روایت کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ 

عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق مصر میں صلاح الدین ایوبی قلعے میں ایک توپ نصب ہے جس کے ذریعے 1467 سے سحری اور افطاری کے اوقات میں گولہ داغا جاتا تھا جس کی آواز سن کر لوگ سحر و افطار کیا کرتے تھے تاہم 30 سال یہ توپ خراب پڑی تھی جس کی اب مرمت کردی گئی ہے، یہ تاریخی توپ سحر و افطار کے پرانے طریقوں کو زندہ رکھنے کی ایک علامت ہے جسے دوبارہ تیار کیا گیا ہے۔اس توپ کی گھن گرج دور تک سنائی دیتی ہے۔  توپ کے حوالے سے دوسری روایت یہ بھی ہے کہ یہ توپ خدیوی اسماعیل کے سپاہیوں نے رکھی تھی اور وہ اسے مشقوں کے لئے استعمال کرتے تھے ۔ اس توپ کی مرمت کے بعد اہم بات یہ ہے کہ ایک منفرد روایت نے دوبارہ جنم لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’دیکھو دیکھو شیر آیا‘‘ لالو کی ضمانت منظور۔۔۔!