برطانیہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال دیا، فیصلے کا اطلاق کب سے ہوگا، اہم خبر آگئی

Sep 17, 2021 | 21:05:PM
برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ، ترکی ،بنگلہ دیش، مالدیپ
کیپشن: برطانیہ، پاکستان، ریڈلسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ نے پاکستان کو سفری ریڈلسٹ سے نکال دیا،فیصلے کااطلاق 22 ستمبر سے ہوگا ۔
برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ترکی ،بنگلہ دیش، مالدیپ اور اومان کو بھی ریڈلسٹ سے ہٹا دیا گیا جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک ریسٹ آف دی ورلڈلسٹ میں شامل کردیئے ،اعلامیہ کے مطابق برطانیہ نے سفری پابندیوں کی نئی درجہ بندی بھی کردی ،سفری پابندیاں ریڈااور ریسٹ آف دی ورلڈکے درجے میں کی جائیں گی ۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کے ریڈلسٹ سے نکلنے پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال دیا،جانتا ہوں گزشتہ 5 ماہ بہت سے لوگوں کیلئے کتنے مشکل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے چوری ہونیوالی بلٹ پروف گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے