پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی وزیر لاجواب 

Sep 17, 2021 | 11:55:AM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی وزیر لاجواب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر سے میڈیا گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتیں بڑھیں تو میں وزیر نہیں رہوں گا، جس پر اسد عمر نے کہا میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرکوئی جواب نہ دے سکے۔

ڈالر کی قیمت کم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک کی مداخلت کے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکس چینج ریٹ مینجمنٹ تھا، معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاؤ آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکس چینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے، جس پر ہم نےکہا تھا پاکستان جیسےملک میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن ہو سکتی ہے، فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو سٹیٹ بینک کو مداخلت کرنی چاہیے، سٹیٹ بنک کی جانب سےمداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    10ماہ کی جدائی۔۔۔وسیم اکرم آسٹریلیا چلے گئے