شیخ رشید کو ایف بی آر نے طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 21 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے،ایف بی آر لاہور نے شیخ رشید کو طلبی کےنوٹس میں کہا گیا کہ شیخ رشید ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہوں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ شیخ رشید کو اکاؤنٹس سے متعلق دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان سے یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2022 تک کا ٹیکس ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
دوسری جانب متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔