اسلام آباد پر حملہ آور ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: راناثنااللہ کا دوٹوک اعلان

Oct 17, 2022 | 14:33:PM
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات صاف اور شفاف ہوئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رانا ثنا اللہ نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پر حملہ آور ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، ملک میں جتھا کلچر کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

 وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی جتھے نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو پوری طاقت سے روکیں گے، سب معلوم ہےعمران خان اسلام آباد میں آکر کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ جو ووٹ آپ کو پڑیں وہ صحیح اور جو ہمیں پڑیں وہ غلط ہیں، یہ غیر جمہوری رویہ ناقابل قبول ہے۔

 راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا، اقتدار کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کی، اگر آپ نے جتھا لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کی تو اسکا حل بھی ہمارے پاس ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ضمنی انتخابات صاف اور شفاف ہوئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے، ادارے آئینی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، کل کے انتخابات میں کسی قسم کی بے ضابطگی کا الزام نہیں لگایا جاسکتا، مسلم لیگ ن کا نعرہ ہے، ووٹ کوعزت دو، جمہوریت یہی ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کے نتائج کو مانا جائے، عوامی اسپورٹ صرف پی ٹی آئی نہیں، ہمیں بھی حاصل ہے۔