صدر عارف علوی کی بینک فراڈ سے متاثر شخص کو رقم واپس کرنیکی ہدایت

Oct 17, 2022 | 09:10:AM
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نجی بینک کو بینک فراڈ سے متاثرہ شخص کو منافع کیساتھ 2 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے
کیپشن: صدر مملکت عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نجی بینک کو بینک فراڈ سے متاثرہ شخص کو منافع کیساتھ 2 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا اور نجی بینک کی اپیل مسترد کر دی۔

صدر مملکت نے اپنے فیصلے کہا کہ بینک کی مذکورہ برانچ میں ایماندار عہدیدار کی تقرری میں ناکامی اور ناجائز طور پر منافع روک کر بینک بد انتظامی کا مرتکب ہوا، ملتان کے ایک شہری شفیق (شکایت کنندہ) نے بینک مین ٹرم ڈیپازٹ رسید میں 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی، صارف کو صرف 6 ماہ کا منافع ادا کیا گیا، بعد میں بتایا گیا کہ اس کی رسید جعلی ہے اور اسے سابق برانچ آپریشنز مینجر نے دھوکا دیا ہے۔

بینک نے اعتراف کیا ہے کہ کے سابق برانچ مینجر نے مذکورہ رسید پر دستخط کئے، بینک نے اعتراف کیا کہ سابق مینجر نے فراڈ کیا اور اسے نوکری سے برطرف کیا گیا، صدر مملکت نے اپیل مسترد کر دی۔