مہنگائی اور بجلی کے بل شکست کی وجہ بنے، عابد شیرعلی 

Oct 17, 2022 | 00:46:AM
ضمنی انتخابات، عابد شیر علی، عمران خان، شکست تسلیم،
کیپشن: عابدشیرعلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ضمنی انتخابات میں فیصل آباد کے حلقے این اے 108 سے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے عمران خان سے شکست تسلیم کر لی۔
لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہناتھا کہ انہوں نے ہار کو عوام کا فیصلہ قرار دیا اور اپنے ووٹرز اور سپوٹرز کا شکریہ ادا کیا۔عابد شیر علی نے ہار کی وجہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کو قرار دیا ہے۔
واضح رہے ضمنی الیکشن میں عمران خان 99 ہزار 841 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے عابد شیر علی 75 ہزار 266 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ پی ٹی آئی 7 نشستوں کیساتھ سرفہرست، پیپلزپارٹی 2 ، ن لیگ 1 نشست پر کامیاب