کراچی کی پہلی زیرو کاربن سٹریٹ کا خواب مکمل ہونے کے قریب

Oct 17, 2021 | 15:05:PM
زیرو، کاربن، سٹریٹ، کراچی، پہلی
کیپشن: زیرو کاربن سٹریٹ کراچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) کچھ لوگوں کے دلوں میں  ملک و قوم کی محبت میں اچھے کام کرنے بہت جذبہ ہو تا ہے اور وہ مشکل سے مشکل کام کا بیڑہ  اٹھا لیتے ہیں۔ اسی جذبے کی بہترین مثال کراچی میں قائم کی گئی پہلی زیرو کاربن سٹریٹ ہے۔ اس سٹریٹ کی ویڈیو دیکھ کر لوگ خوب متاثر ہو رہے ہیں۔

ٹائمز آف کراچی کی جانب سے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے اور اس کے حوالے سے لکھا گیا ہےکہ   کراچی کی پہلی زیرو کاربن سٹریٹ اب کوئی خواب نہیں رہی کیونکہ صوبائی حکومت نے ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے تعاون سے یہ کام شروع کیا ہے اور ڈینسو ہال سے کسٹم ہاؤس تک تقریبا  دو کلومیٹر سڑک کو ’زیرو کاربن اسٹریٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں اظہار خیالات کرتے ہوئے مقامی حکام اور لوگوں کا کہنا ہے کہ زیرو کاربن سٹریٹ ایک اچھا اقدام  ہے ، اس کراچی شہر میں آلودگی بھی کم ہو گی  اور اس کے ساتھ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔ اس سٹریٹ میں کراچی کے شہری پیدل چل کر شاپنگ کر سکیں گے۔ اور انہیں شور سے نجات والا ٹریفک فری بازار ملے گا۔