ہمیں اپنی پرانی لکیروں کو ختم کرکے نیا مستقبل لانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

Nov 17, 2023 | 22:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ایک نظریے کا نام ہے ایک تاریخ کا نام ہے ،یہ  ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہےلیکن نعرے کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا گیا ، ہمیں اپنی پرانی لکیروں کو ختم کرکے نیا مستقبل لانا ہوگا ،حکمرانوں کے رویوں کی وجہ سے ملک میں اسلامی نظام نہ آسکا۔ 

پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ قوم کو بتاتا ہوں کہ ہم پر عالمی سطح پر دباؤ ہے،مذاہبِ کے حوالے سے ہم پر دباؤ ہے شدت پسندی اور دہشتگردی جوڑی جا رہی ہے،ہم پر معاشی دباؤ ہے ملک کو معاشی دباؤ کا شکار بنا جا رہا ہے ،ہماری فوج اور بیورو کریسی کو بلیک میل کیا جا رہا ہے ،ایران ،ہندوستان ،افغانستان اور دیگر ملک ہم سے  اچھے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لئے ایک ایجنڈے کے تحت کام  کیا گیا, مرکز میں 5 سال اور صوبے میں دس سال ملک کو کھوکھلا کیا کیا,جن جرنیلوں نے ملک پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا وہ بھی گناہ گار ہیں,قصور وار صرف چیئر مین تحریک انصاف نہیں جر نیل  بھی  ہیں، کشمیر کو حوالہ کرنا اور اسرائیل کو توڑنا ایسے ایجنٹوں کو کام تھا،ہمیں اندھیرے میں دھکیلا گیا اسلئے ان سے امید نہ رکھیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو لوگ صوبے اور ملک کے مجرم ہیں صوبے کی سیاست ان کے حوالے کرنا چاہتے ہیں،ہم نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ ہم مجرموں کے ساتھ نہیں،ایسی سیاست ہمیں اپنے آباؤ و اجداد نے نہیں سیکھائی ،ایسے مجرموں کو ان کی پارٹی سے نکال کر کہا گیا کہ اتحاد کر و ہم نے انکار کر دیا  تو  قبائلیوں کے ساتھ  بھی ظلم کیا گیا اور ان کو علیحدہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ10 سالوں میں ایک ہزار  ارب تو دور کی بات سو ارب بھی نہیں دیئے،قبائلیوں پر آپریشن تم ہی کے کہنے پر کیا اور عالمی قوتوں کی ہدایت پر تم اب بھی چل رہے ہو،افغانستان اور پاکستان کے مابین کون سی سازشی قوتیں ہیں جو تعلقات خراب کر رہی ہیں ؟افغانستان کی داخلی سیاست سے کوئی کام نہیں اور نہ ہی ان کو ہماری داخلی پالیسی سے کام ہونا چاہیے،قمر باجوہ ،فیض حمید اور تحریک انصاف کا چیئر مین ٹرمپ کے آفس گیا کشمیریوں کو بیچنے کے لئے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اسرائیل کو نا جائز بچہ قرار دیا ہے، جنگ ہے تو جنگجو سے لڑو بے گناہ بچوں کو غزہ میں مارا جا رہا ہے،فلسطین پر اسلامی دنیا کا موقف سخت ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ اور طاغوت کھڑا ہے،فلسطین کے معاملے پر ہمارا سٹینڈ سب کے سامنے ہے،کشمیراور فلسطین  کا پر امن حل کےلئےاقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کیوں نہیں ہو رہا ہے،بین القوامی اداروں سے بھی قوم مایوس ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی جی شارق جمال کی پر اسرار موت  پولیس نے پیٹی بھائی کو گرفتار کر لیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان  کی معیشت کو مستحکم کرینگے اور عام آدمی کی زندگی بدلیں گے ،ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں پاکستان کے لئے بات کر تے ہیں،طاقت ور قوتیں طاقت سے آگے بڑھتی ہیں اور ہم عقل اور دلیل کے ساتھ بڑھتے ہیں،ہم بیورو کریسی اور اسٹبلشمنٹ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، لیکن ایسے لوگوں کے لئے کبھی تیار نہیں کہ جو ملک کو ڈبو دیں۔

سابق ضلعی ناظم محمد عمر    نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا انہوں نے  کہا کہ لر اور بر کے نعرے سنے لیکن دونوں در بہ در ہو گئے ہیں،اے این پی نے مجھے ہمیشہ عزت دی ہے،بلور خاندان کے ساتھ میری رفاقت ہے اور ان کے احسانات ہیں اور ساتھیوں سمیت جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں،آئندہ اس حلقے پر جے یوآئی جیتے گی۔