کیا واقعی بادام بھگو کر کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے؟

Nov 17, 2022 | 18:48:PM
 کیا واقعی بادام بھگو کر کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے؟
کیپشن: بادام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بادام بھگو کر کھانے کے چند فوائد ہوتے ہیں۔

باداموں کی ساخت سخت ہوتی ہے اور اس وجہ سے اس گری کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔مگر پانی میں بھگو کر رکھنے سے بادام نرم ہوجاتے ہیں اور ہمارے جسم کے لیے انہیں ہضم کرنا کافی حد تک آسان ہوجاتا ہے،تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا ہے کہ بادام بھگو کر کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوسکتا ہے۔

باداموں کو بھگونے سے انہیں چبانا آسان ہوجاتا ہے جس سے غذائی اجزا کے حصول میں مدد ملتی ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق باداموں کو بھگو کر کھانے کے بعد لوگ اس گری کو زیادہ اچھی طرح چباتے ہیں جس سے زیادہ غذائی اجزا خارج ہوکر جسم کا حصہ بنتے ہیں۔بادام کو بھگو کر رکھنے سے اس کے ذائقے پر بھی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔خام بادام سخت اور کرکرے ہوتے ہیں جن کا ذائقہ ہلکا سا تلخ ہوسکتا ہے، مگر پانی میں رہنے سے بادام نرم ہوجاتے ہیں جس سے تلخ ذائقہ بھی گھٹ جاتا ہے۔

ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ بادام کھانے کی عادت سے جسمانی وزن، نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔ بادام کو جس طرح بھی کھائیں اس سے صحت کو فائدہ ہی ہوتا ہے۔