پاکستان کی انٹرنیشنل فٹبال میں واپسی، نیپال نے ایک صفر سے شکست دے دی

Nov 17, 2022 | 10:11:AM
پاکستان کی انٹرنیشنل فٹبال میں واپسی، نیپال نے ایک صفر سے شکست دے دی
کیپشن: پاکستان نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2019ء میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں کمبوڈیا کے خلاف کھیلا تھا۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کو کھٹمنڈو میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فٹبال میچ میں نیپال نے ایک صفر سے شکست دے دی۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں تاہم نیپال نے دوسرے ہاف میں گول کرکے پاکستان پر ایک گول کی برتری حاصل کرلی جو آخر تک برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2022، میسی نے ایونٹ کی چار فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستانی فٹبال ٹیم 3سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے نیپال پہنچ گئی تھی۔ حسن بشیر کپتان محمد عمر حیات ان کے نائب جبکہ شہزاد انور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

پاکستان نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2019ء میں فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں کمبوڈیا کے خلاف کھیلا تھا۔