آرمی چیف سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت 

May 17, 2021 | 19:24:PM
آرمی چیف سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ افغانستان امن عمل کے حوالے سے حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین سفیر نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: قو می اسمبلی میں شہباز شریف کا جذباتی خطاب۔۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور بمباری کی شدید مذمت