پاکستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

Mar 17, 2023 | 19:27:PM
پاکستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں سال 2023 کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا ہے. 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں سال 2023 کا پہلا پولیو کیس سامنے آ چکا ہے۔ بنوں کی یونین کونسل گھوڑا بکا خیل سے تعلق رکھنے والے متاثرہ بچے کی عمر 3 سال ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بچے اور اس کے خاندان کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ جس سے بات واضح ہو جاتی ہے کہ پاکستان میں اب تک پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا۔ انسداد پولیو پروگرام حکام کا کہنا ہے کہ کے پی میں پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور نئی پالیسی کے تحت بچوں کو پولیو ویکسین ٹیکے کے ذریعے دی جا رہی ہے۔ 

مزید پڑھیں: ملک میں کرونا کے کیسز اور شرح میں غیر معمولی اضافہ

واضح رہے کہ رواں سال پنجاب، خیبرپختونخواہ اور سندھ میں لیے گئے سیورج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی  کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عموما چھوٹی عمر میں حملاآور ہوتی ہے۔ پولیو سے بچاؤ کا واحد حل 5 سال تک کے بچوں کو ہر بار پولیو کے دو قطرے ہیں۔  پولیو ایک ایسی بیماری ہے جو عمر بھر کے لئے انسان کو معزور بنا دیتی ہے۔