اب کیا کریں ۔۔؟ نوازشریف اور فضل الرحمان کے صلاح و مشورے

Mar 17, 2021 | 14:58:PM
اب کیا کریں ۔۔؟ نوازشریف اور فضل الرحمان کے صلاح و مشورے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے فیصلے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کو دے دیا  جبکہ پی ڈی ایم سربراہ نے بھی سابق وزیراعظم کو وطن واپسی کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رابطے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں آصف زرداری اور مریم نواز میں تلخ گفتگوزیر بحث رہی جبکہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غورکیا۔مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور انہیں وطن واپسی کا بھی مشورہ دیا۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ استعفوں کا آپشن اہمیت کا حامل ہے ۔نواز شریف نے کہا تھا کہ مل کر آگے بڑھنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے فیصلے اور استعفوں کا تمام اختیار مولانا فضل الرحمان کو دے دیا ہے۔ اب پی ڈی ایم کی باقی (10) تمام جماعتوں کو پیپلزپارٹی کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے اسمبلیوں سے استعفوں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا تھا۔