شہبازشریف کا نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہےجس میں لیگی صدر نے بڑے بھائی کی خیریت دریافت کی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا لندن میں علاج کیلئے مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے بڑے بھائی کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ شہبازشریف نے بیرون ملک مقیم اپنے بیٹے سلمان شہباز کو بھی ٹیلیفون کیا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں آصف زرداری کے بیان سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے استعفے دینے سے انکار کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا 26 مارچ کو ہونے والا لانگ مارچ بھی ملتوی کردیا ہے۔ پی ڈی ایم کی بقیہ 10 جماعتوں کو اب پیپلزپارٹی کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے سی ای سی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں استعفوں کا معاملہ رکھا جائے گا۔باہمی مشاورت کے بعد ہی استعفوں سے متعلق ٹھوس فیصلہ کرکے پی ڈی ایم کو آگاہ کیا جائے گا۔