زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

Jun 17, 2022 | 14:33:PM
زلزلہ،شدید جھٹکے،اسلام آباد،پشاور،گھروں،خوف
کیپشن: چلاس اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے شدید جھٹکے محوس کئے گئے۔ اسلام آباد، پشاور کے مختلف علاقوں مردان، مہنمد، سوات، نوشہرہ، ہنگو، لوئر دیر، مالاکنڈ، شانگلاچلاس اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل سم بلاک ہوگی: حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب کے مختلف علاقوں اوکاڑہ، میانوالی، فیصل آباد، شاہ کورٹ، اٹک، جلالپور بھٹیاں، راولاکوٹ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ہے۔