سپیکر پنجاب اسمبلی ریسکیو1122 بل پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہم، وزیر قانون کی کلاس لے لی 

Jun 17, 2021 | 20:12:PM
سپیکر پنجاب اسمبلی ریسکیو1122 بل پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہم، وزیر قانون کی کلاس لے لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی ریسکیو1122بل پرعملدرآمدنہ ہونے پربرہم ہو گئے ،وزیرقانون اورپرنسپل سیکرٹری کی کلاس لے لی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیرقانون کوبات کرنے کی اجازت نہیں دی،چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ راجہ صاحب آپ بیٹھ جائیں، آج آپکی بات نہیں سنوں گا، آپ حکومت کادفاع نہ کریں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ حکومت کاسب سے زیادہ دفاع میں نے کیاہے،سپیکر نے وزیر قانون سے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ ایوان نے جوبل پاس کیاوہ کہاں ہے؟بجٹ والے دن میں نے پرنسپل سیکرٹری کوبلوایاتھا، پرنسپل سیکرٹری نے میرے گھٹنے پکڑے تھے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ میں نے کہاکیامسئلہ ہے پاس بل پرعملدرآمدکیوں نہیں ہورہا؟گورنرنے دستخط بھی کردئیے پھربھی عملدرآمدکیوں نہیں ہوا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ راجہ صاحب آپ بھی مجھے بے بس نظرآتے ہیں،اگرہم لوگوں کی جانیں نہیں بچاسکتے توپھرایوان میں نہیں بیٹھناچاہئے،میری کوششیں ہارگئی ہیں،سپیکرپنجاب اسمبلی نے ریسکیو1122بل کامعاملہ استحقاق کمیٹی کوبھجوادیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں ایٹمی مواد چوری ہونا باعث تشویش ہے۔۔پاکستان