لاہورمیں تبدیلی آگئی ،4میں سے3 نشستیں پی ٹی آئی کے نام

Jul 17, 2022 | 23:40:PM
تحریک انصاف ، بڑا فیصلہ
کیپشن: تحریک انصاف پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں لاہور کی 4نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 3نشستوں پر میدان مار لیا۔
 غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق لاہور کی چار میں سے تین نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں صرف ایک سیٹ آئی ۔مسلم لیگ ن نے صرف لاہور کی صرف ایک نشست حاصل کی لاہور کے حلقے پی پی 168 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر 25 ہزار 685 ووٹ لیکر جیت گئے ،پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نواز اعوان 15081 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔پی پی 167 میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب قرار پائے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر گجر 40511 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیرچوہان 26473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 158 میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان جیت گئے ،پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان نے 37463 ووٹ لئے ،ن لیگ کے رانا احسن 31 ہزار 906 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 170 سے پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس نے میدان مارلیا ظہیرعباس کھوکھر 24 ہزار688 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے امین ذوالقرنین 17 ہزار519 ووٹ لے سکے۔
واضح رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کو بڑا سرپرائز دیا ہے ۔تحریک انصاف کو سولہ سیٹوں پر برتری حاصل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو شکست کیوں ہوئی ؟؟نواز شریف نے بتادیا