نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہونے پر گورنر نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چودھری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق نہ ہونے پر گورنر پنجاب نے سپیکر کو مراسلہ لکھ دیا ۔
آئین کے آرٹیکل ’’224 اے ون ‘‘کے تحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور قائدِ حزبِ اِختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا مقررہ مدت کے اندر نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے لئے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، اس لیے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل’’224 اے ٹو‘‘ کے تحت نگران وزیرِ اعلیٰ کے تقرر کے آئینی عمل کو آگے بڑھائیں۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کی نامزدگی کا آج آخری روز تھا اور رات 10بجے تک حکومت اور اپوزیشن کے بھجوائے گئے ناموں پر اتفاق نہ ہونے پر معاملہ سپیکر کے پاس چلا گیا ہے ، اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیر اعلی کے لیے 2 نام گورنر کو ارسال کیے تھے، حمزہ شہباز نے سید محسن رضا نقوی اور احدخان چیمہ کا نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیا تھا ۔